اکاؤنٹ ہیک، لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے نمبر سے نازیبا پیغامات ارسال

لیاری کی شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔ لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے نمبر سے مختلف لوگوں کو نازیبا پیغامات بھی ارسال کئے گئے۔ ڈاکٹر اختر بلوچ کو ویڈیو پیغام کے ذریعے صفائی دینی پڑی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کی بعض جامعات کی انتظامیہ کو میرٹ کے برعکس داخلہ نہ دینے کے سبب انکے سوشل میڈی اکاؤنٹ ہیک کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ بھی انہی میں شامل ہیں۔ جنکا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرکے کئی شخصیات کو نازیبا پیغامات بھیجے گئے۔

ڈاکٹر اختر بلوچ نے ایک براڈکاسٹ پیغام کے ذریعے آگاہ کیا کہ انکے نمبر سے کوئی ناپسندیدہ پیغام موصول ہوتو اسے نظرانداز کیا جائے انکا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیا جاچکا ہے۔ اکاؤنٹ کو ریکور کرنے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں بعض بااثر حلقوں کی جانب سے پہلے وائس چانسلرز کو جامعات میں من پسند داخلے کرانے کے لیے سفارش اور دباؤ سے کام لیا جاتا ہے تاہم ایسا نہ کرنے کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلئے جاتے ہیں اور ان اکاؤنٹ سے نازیبا پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts