اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا میں دو کشتیاں الٹنے سے دو افراد ہلاک جبکہ 30 افراد لاپتا ہوگئے ۔ ریسکیو آپریشن میں 30 سے زائد افراد کو بچالیا گیا۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اٹلی کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی جزیرے لیمپیڈوسا سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے جہاں دو کشتیاں الٹنے کے بعد 30 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی گئی ہے کہ تارکین وطن کی دو کشتیاں تیونس کے مہاجرین کو لے کر بندرگاہ سے روانہ ہوئی جو کہ یورپ جاتے ہوئے ڈوب گئیں۔
حکام نے بتایا کہ بحری جہاز میں 48 اور دوسرے میں 42 افراد سوار تھے جہاں کوسٹ گارڈ نے لامپیڈوسا کے جنوب مغرب میں تقریباً 23 سمندری میل کے فاصلے پر زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ ساتھ دو متاثرین کو نکالا۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ وہ صرف زندہ بچ جانے والوں کی تعداد اور دو لاشوں کی بازیابی کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
اٹلی کو سمندری نقل مکانی میں تیزی سے اضافہ کا سامنا ہے جہاں اس سال تقریباً 92 ہزار آمد ریکارڈ کی گئی ہے، وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں اسی عرصے میں یہ تعداد 4 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ تھی۔