اومیکرون کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا خدشہ، ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ شروع

اومیکرون کورونا وائرس کی نئی ذیلی قسم کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے قومی ادارہ صحت نے اقدامات شروع کردئے، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی۔

 

قومی ادارہ صحت  کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والے تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹییسٹ (آر اے ٹی) کئے جارہے ہیں۔

 

سی ڈی سی کے بیان کے مطابق خلیجی ممالک اور سعودی عرب سے آنے والی تمام پروازوں کے لیے درج ذیل تناسب کے مطابق ٹیسٹنگ کی جائے گی، چھوٹے طیارے جن میں 150 تک مسافر ہوتے ہیں ان میں سے 10 سے 15 مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

 

وزارت صحت کی ہدایت پر پاکستان کے ایئرپورٹس پر خلیجی ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ سعودی عرب سے کراچی آنے والی پہلی پرواز کے 80 مسافروں کے کرونا وائرس جانچنے کے لیے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے۔ تمام مسافروں کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے اومیکرون سب ویرینٹ کے مریض سامنے آنے کے بعد وفاقی وزارت صحت نے عوام سے بھی احتیاط کی اپیل کی ہے۔ این آئی ایچ حکام نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام اہل وطن کووڈ 19 کے خلاف اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts