اولمپیئن اصلاح الدین کی جانب سے ناصر علی پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوٰی، ناصرعلی عدالت میں چوتھی بار بھی پیش نہ ہوئے

اولمپیئن اصلاح الدین کی جانب سے اسمگلنگ کے الزامات پر اولمپیئن ناصر علی پر دائر کئے گئے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوٰی پر ناصر علی آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

کراچی کی مقامی عدالت میں آج ناصر علی پر ہرجانے کے کیس کی تاریخ تھی لیکن ناصر علی آج چوتھی پیشی پر بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور نہ ہی انکا وکیل عدالت پہنچ سکا۔

اولمپیئن اصلاح الدین کے وکیل پیشی کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے ناصرعلی کو پیشی کا ایک اور آڈر جاری کردیا۔ عدالت ناصر علی کے پبلیکشن اور پیسٹنگ آرڈرز پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔
  
اولمپیئن اصلاح الدین نے شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ کیس عدالت میں ہے اس لئے وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہیں عدالتوں پر پورا اعتماد ہے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ 

واضح رہے اولمپیئن ناصر علی نے اولمپیئن اصلاح الدین کے ساتھ اولمپیئن اختر رسول پر بھی اسمگلنگ کا الزام لگایا تھا اور شہناز شیخ پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا 

الزام ثابت کرنے کیلئے ناصر علی کو اختر رسول نے لاہور اور شہناز شیخ نے اسلام آباد کی عدالت میں طلب کررکھا ہے

Spread the love
جواب دیں
Related Posts