Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے سے 44 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

انڈونیشیا میں آنے والے خطرناک زلزلے کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے بیشتر شہر خطرناک زلزلے سے لرز اٹھے۔ صوبہ ویسٹ جاوا میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ جاوا کا علاقہ سیانجر تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 44 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور امدادی کام کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلے کے مرکز کے قریب افراد کو محتاط رہنا چاہیے کیونکہ آفٹرشاکس کا خطرہ موجود ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں جبکہ کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا رنگ آف فائر یعنی مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے دھماکوں والے علاقے میں آباد ہے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts