Search
Close this search box.

انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل سال دوم کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 58.77 فیصد رہا

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل سال دوم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 58.77 فیصد رہا۔

انٹر پری میڈیکل کے امتحانات میں 24 ہزار 608 طالب علموں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ 24 ہزار 115 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 14 ہزار 193 طالب علم کامیاب ہوئے اور اسطرح نتائج میں کامیابی کا تناسب 58.77 فیصد رہا۔

امتحانات میں 2 ہزار 684 طالب علموں نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ اے گریڈ میں 3037 طلباء، بی گریڈ میں 3296 ، سی گریڈ میں 3364 ، ڈی گریڈ میں 1744اور ای گریڈ میں 68 طلباء کامیاب ہوئے۔

انٹر سائنس پری میڈیکل پارٹ ٹو کے نتائج کے مطابق آدم جی سائنس کالج کے افنان عابد نے 1100 نمبروں میں سے 1040 نمبر حاصل کئے اور 94.55 فیصد نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بحریہ کالج مولوی تمیز الدین خان روڈ کی عائشہ جمیل اور میٹرو پولیس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی مہوش سرور نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں نے 1100 میں سے 1035 نمبرز حاصل کئے اسطرح دنوں نے 94.08 فیصد نمبرز حاصل کئے۔

تیسرے نمبر پر بھی مشترکہ طور پر دو طالب علم رہے۔  آدم جی سائنس کالج کے ہمایوں احمد اور بحریہ کالج کارساز کی حریم اعجاز نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں نے 94 فیصد نمبرز حاصل کئے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں