کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ 2 روز ڈالر تاریخی اڑان بھرنے کے بعد آج اچانک 14 روپے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت 284.90 روپے ہوگئی ہے۔
دو روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ایک دم سے بونچھال آیا اور ڈالر مسلسل مہنگا ہوتا رہا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔
آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر گرنے لگی اور ڈالر اب تک 14 روپے سستا ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 90 پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 332 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 325پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔