انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.79 روپے کمی، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرسستا

کرنسی میں مارکیٹ میں 2 دن ڈالر میں اضافے کے بعد آج ایک بار پھر ڈالر کی قدر گرنے لگی۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا۔  انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 79 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر گرنے کے بعد ایک ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ ڈالر کی قدر میں 2 روپے کمی آئی ہے اور ایک ڈالر 279 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 703 پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts