انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، قیمت 280 روپے ہوگئی

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں ہونے والی کمی چند ہی رہ سکی۔ ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ ڈالر آج 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کا آغاز شروع ہوتے ہی ڈالر کی قدر بڑھنے لگی۔  انٹربینک میں آج ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

انٹربینک میں ایک ڈالر 280 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ پریشان کن ضرور ہے لیکن زیادہ فکرمندی کی بات نہیں۔ ڈالر کی قدر میں اضافہ ایل سیز کھلنے کے باعث ہورہا ہے۔ جلد ڈالر کی قدر مستحکم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت صرف دو روز تک گراوٹ کا شکار رہی ، جس کے بعد دوبارہ سے قیمت بڑھ گئی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts