Search
Close this search box.

"انتخابی مہم چلانے کیلئے یکساں مواقع نہیں دئے جارہے” پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا نگراں وزیراعلی سندھ کو خط

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کراچی میں جلسے کیلئے اجازت نہ ملنے پر نگراں وزیراعلی سندھ کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نگراں وزیراعلی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خرم شیرزمان نے نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 12 نومبر کو کراچی میں جلسے کیلئے کمشنر کراچی کو خط لکھا تھا مگر تاحال اجازت نہیں دی گئی۔

خط میں نگراں وزیراعلی سندھ سے نظرثانی کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خرم شیرزمان نے خط میں لکھا کہ جمہوری عمل کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں، نگراں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ساتھ جاری روئیے پر تحفظات ہیں۔

تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کیلئے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے، چاہتے ہیں کراچی کے عوام اپنی پسندیدہ جماعت کو خدمت کیلئے مینڈیٹ دے سکے،تمام سیاسی جماعتوں کو ووٹرز کے ساتھ مشغول ہونے کیلئے عوامی حمایت حاصل ہے۔

خرم شیرزمان نے نگراں وزیراعلی سندھ سے کہا کہا نگراں صوبائی حکومت جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائیں، امید ہے نگراں حکومت شفاف اور قابل اعتماد انتخابی عمل میں معاون ثابت ہوں گی، کراچی میں آنے والے انتخابات کے لیے ایک لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں