الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، تبدیلی، اخراج اور کوائف کی درستگی کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ووٹرز اندراج اور ردوبدل کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آخری تاریخ میں 3 دن کی توسیع کی گئی ہے اور عوام الناس کی سہولت کے لئے آخری تاریخ 25 اکتوبر سے بڑھا کر 28 اکتوبر 2023 کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ عوام تاریخ میں توسیع سے استفادہ حاصل کریں اور 28 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔