امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا دورہ کراچی، 8 مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم میں بھی جوش و خروش نظر آرہا ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق بھی انتخابی مہم میں شرکت کیلئے دو روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے۔ سراج الحق شہر بھر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

پروگرام کے مطابق سراج الحق کے دو روزہ دورہ کراچی کے دوران 8 مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب شیڈول کئے گئے ہیں۔ جس میں سے 4 مقامات پر آج جبکہ 4 مقامات پر پیر کے روز خطاب کریں گے۔

سراج الحق آج جماعت اسلامی کی انتخابی مہم میں کراچی میں بنارس ۔ گڈاپ ۔ کیماڑی اور بلدیہ ٹاؤن جائیں جہاں عوامی اجتماعات میں لوگوں کو بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دینے کیلئے قائل کریں گے۔

واضح رہے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان میئر کے امیدوار ہیں۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts