امن و امان کے حوالے سےکراچی شہر لندن کے مقابل آ گیا

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کا معاوضہ شہر قائد کو عالمی سطح پر بہتر شہروں کی صف میں لے آیا ہے ۔
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی عالمی سطح پر اب امن و امان کی بہتر صورت حال کے حوالے سے لندن کے ساتھ شمار کیا جانے لگا ہے ۔
عالمی ادارے نے امن و امان کے حوالے سے شہروں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال کئی درجے بہتر ہوئی ہے ۔
ایک وقت میں امن و امن کی خراب صورت حال کے باعث کراچی  ابتر شہروں کی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر تھا ۔ جبکہ اب امن و امان کی خوش آئند صورت حال کی وجہ سے  بہتر شہروں کی رینکنگ میں ایک سو اٹھائیس ویں نمبر پر آگیا ہے ۔
واضح رہے کہ برطانوی دارلحکومت لندن امن و امان کی بہتر شہروں کی رینکنگ میں ایک سو انتیس ویں نمبر پر ہے ۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts