Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکی خاتون کو اسپام میل میں موجود ای میل نے مالا مال کردیا

آن لائن لاٹری خریدنے والی امریکی خاتون کی  اسپام میل سے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری نکل آئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کاؤنٹی اوکلینڈ سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ لورا اسپئرز گمشدہ میل تلاش کرتے ہوئے 30 لاکھ ڈالرز کی مالک بن گئی۔

 

لورا اسپئرز کا بتانا ہے کہ وہ اپنی گمشدہ ای میلز کے فولڈرز میں اپنی  ای میلز چیک کررہی تھیں کہ ایک ای میلز دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ اسپام میلز کی چیکنگ کے دوران ملنے والی ای میل میں ان کی لاکھوں ڈالرز کی دو لاٹریاں نکل آئی ہیں۔

 

خاتون نے بتایا کہ انعام کی رقم 30 لاکھ ڈالرز ہے، جس کی مدد سے وہ اپنی ریٹائرڈ زندگی باآسانی گزار سکیں گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts