پاکستان سے امریکا جانے والے خواہش مند شہریوں کیلئے مختلف ویزوں کی فیس میں اضافے کا اعلان کردیا۔ نئی فیس کا اطلاق 30 مئی سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے سیاحتی اور بغیر پٹیشن پر مبنی نان امیگرنٹ ویزوں کی درخواست فیس میں 25 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نان امیگرنٹ ویزوں کی فیس 160 ڈالر سے بڑھ کر 185 ڈالر ہوجائے گی۔
پٹیشن کی بنیاد پر جمع کی جانے والی ویزا درخواستوں کی فیس میں 15 ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے اور پٹیشن کی بنیاد پر جمع کرائی جانے والی درخواستیں ( ایچ ۔ ایل ۔ او ۔ پی اور کیو ) کی ویزا فیس 190 ڈالر سے بڑھ کر 205 ڈالر ہوگئی ہے۔
ریاست ہائی متحدہ امریکا نے سب سے زیادہ ای ویزا کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔ امریکا جانے کیلئے ای ویزا کی فیس 110 ڈالر بڑھا دی گئی ہے۔ ای ویزا کی فیس 205 ڈالر سے بڑھ کر 315 ڈالر ہوگئی ہے۔
پاکستان میں یو ایس ایمبسی کی معلومات کے مطابق امریکن حکام کا کہنا ہے کہ ہم امریکی معیشت میں بین الاقو امی سفر کے کلیدی کردار کی قدر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویزا فیس کا تعین، فراہم کردہ خدمات کی لاگت کے سالانہ جائزے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے. ۔ اس حوالہ سے مزیر تفصیلات یوایس ایمبسی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
https://pk.usembassy.gov/visas/nonimmigrant-visas/