ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ امریکی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا اگلے مرحلے میں رسائی کا درومدار ایک بار پھر دوسری ٹیموں پر آگیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں امریکا کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بھارت کی ٹیم کا 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان، کینیڈا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ تینوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں انہیں شکست ہوئی۔یوایس اے سے شکست کے بعد پاکستان کا سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنا بھی مشکل ہوگیا۔
پاکستان کو بقیہ میچ میں ابھی بھارت، کینیڈا اور آئرلینڈ سے کھیلنا ہے۔ جبکہ یوایس اے کی ٹیم اپنے ابتدائی دو میچ جیت چکی ہے۔ یوایس اے کا ابھی آئرلینڈ سے بھی میچ باقی ہے۔
پاکستان کو سپرایٹ میں رسائی کیلئے اب ایک بار پھر بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ قدرت کے نظام کا انتظار ہے۔ بصورت دیگر گرین شرٹس کا پہلے ہی راؤنڈ سے واپسی کا ٹکٹ کٹ جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا مستبقل کیا ہوگا ؟ اس کا فیصلہ اب آنے والے میچز میں قومی ٹیم کے اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ دوسری ٹیم کی کارکردگی پر ہوگا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے ٹائمز آف کراچی پر بنایا گیا کانٹینٹ شیل پاکستان لمیٹڈ کےتعاون سے تیارکیا گیا ہے۔