الیکشن کمیشن نے کراچی سے منتخب مزید 21 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 21 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان اکیس حلقوں میں پیپلز پارٹی سات نشستوں پر کامیاب جبکہ ایم کیو ایم پاکستان 14 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

این اے 229 سے پی پی کے جام عبدالکریم، این اے 230 سے پی پی کےرفیق اللہ، این اے 231 سے پی پی کےعبدالحکیم بلوچ، 132 سے ایم کیوایم کی آسیہ اسحاق کو کامیاب قرار دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں این اے 233 سےایم کیوایم کےجاوید حنیف، این اے 234 سےایم کیوایم کے معین عامر، این اے 235 سے ایم کیو ایم کےاقبال خان، این 236 سے ایم کیوایم کے حسن صابر، این اے 237 سےپی پی کےاسدعالم نیازی کامیاب قرار پائے۔

اس کے علاوہ این اے 239 سےپی پی کے نبیل گبول، این اے 240 سے ایم کیوایم کے ارشد وہرہ، این اے241 سے پی پی کے اختیاربیگ، این اے 242 سےایم کیوایم کے مصطفیٰ کمال، این اے 243 سے پی پی کےعبد القادر پٹیل، این اے 244 سے ایم کیو ایم  کے فاروق ستار کامیاب قراردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 245 سے ایم کیوایم کے حفیظ الدین، این اے 246 سے ایم کیوایم کےامین الحق، این اے 247 سےایم کیوایم کے خواجہ اظہار الحسن، این اے 248 سے ایم کیوایم کےخالدمقبول صدیقی، این اے 249 سے ایم کیوایم کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 سے ایم کیوایم کے فرحان چشتی کو کامیاب قراردیا گیا۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 238 پر کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔ اس نشست پر ایم کیوایم کے صادق افتخار نے کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سے مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 22 میں سے 15 نشستوں پر ایم کیوایم پاکستان کامیاب ہوئی جبکہ 7 نشستوں پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts