الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ اسمبلی میں کامیاب ہونے والے ایک اور رکن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 ضلع کیماڑی کراچی سے پیپلز پارٹی کے کامیابی کا نوٹیفکیشن بدھ کو جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد آصف خان کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کامیابی کا سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 کراچی وسطی سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کا نوٹیفکیشن گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت حافظ نعیم الرحمن گوشوارے جمع کرائیں گے اس کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔