براعظم افریقہ کے ملک ملاوی کے دارلحکومت لیلونگوے میں ایک چھوٹے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچے میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد ملاوی صحت حکام نے پولیو وبا کے پھیلاؤ کا اعلان کیا ہے۔ افریقہ میں 5 سال سے زائد عرصہ بعد پولیو کا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق لیبارٹری میں تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ملاوی میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق پاکستان میں گردش کرنے والے وائرس سے تھا، جہاں یہ اب بھی مخصوص علاقوں میں پایا جاتا ہے۔
بیان کے مطابق کہ پاکستان سے درآمد شدہ کیس کے سامنے آنے سے خطے کی پولیو سے پاک سرٹیفیکیشن کاا سٹیٹس متاثر نہیں ہوگا۔
گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی ملک میں یہ کیس ایک 3 سالہ بچی میں پایا گیا جسے گذشتہ سال نومبر میں فالج ہوا۔