اعظم خان پر فلسطین کا جھنڈا بلے پر لگانے پر جرمانہ، عوام کی پی سی بی پر تنقید، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ کے دوران فلسطین کی حمایت کرنے پر قومی کرکٹر اعظم خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں بیٹ پر اعظم خان نے فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگایا تھا جس پر پی سی بی نے اعظم خان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ آئی سی سی قوانین کے تحت ہو رہا ہے اور اسی لئے میچ کے دوران کسی بھی قسم کے سیاست سے متعلق چیز کی رونمائی ممنوع ہے اور اسی اعظم خان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ امپائر کے منع کرنے کے باوجود اعظم خان نے اسٹیکر اتارنے سے انکار کیا۔ اعظم خان کو آئندہ میچ کے لیے بھی وارننگ دے دی گئی۔ بیٹر نے اگر فلسطین کے حق میں دوبارہ اسٹیکر لگایا تو معطل کیا جا سکتا ہے۔

اعظم خان پر جرمانہ عائد کرنے پر شائقین، سابق کرکٹر اور تجزیہ نگاروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اعظم خان کی حمایت میں پیغامات دئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے جرمانہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر #AzamKhan اور #ShameOnPCB ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ تجزیہ نگار حامد میر اور سابق کپتان راشد لطیف نے بھی اعظم خان کے طرز عمل کو سراہا اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts