اظہرعلی کا فواد عالم کی طرح ارطغرل اسٹائل میں سینچری کا جشن

آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ اظہرعلی نے سینچری کرنے کے بعد فواد عالم کی طرح اطغرل اسٹائل میں جشن منایا۔


سینچری کرنے کے بعد اظہرعلی نے فواد عالم کی طرح جشن منایا تو ڈریسنگ روم میں بیٹھے فواد عالم بھی خوش ہوگئے اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ انہوں نے اظہرعلی کو سینچری کی مبارکباد دی۔


دوہزاربیس میں فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کرنے پر جشن منانے کا منفرد اسٹائل اپنایا تھا، اُن کا جشن منانے کا انداز ترک ڈرامے ارطغرل غازی  کا ایک سین تھا۔


فواد عالم نے میچ کے بعد اس بات کا اظہار کیا تھا کہ اظہرعلی نے انہیں کہا تھا کہ اگر میچ میں سینچری کرو تو اس طرح جشن منایا۔ پاکستان ٹیم کے متعدد کھلاڑی ان دنوں ترک ڈرامہ سیریز اطغرل غازی شوق سے دیکھ رہے تھے۔


اظہرعلی نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں فواد عالم کو ارطغرل غازی سے تشبیہ دی تھی۔ فواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم میں مضبوط اعصاب رکھنے والی ایک بڑی مثال ہیں۔ فواد عالم نے قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کے لئے تقریباً 10 سال تک انتظار کیا اور کم بیک کرنے کے بعد سے فواد عالم نے شاندار کارکردگی سے ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts