اضافی ٹیکس اور فیول چارجز کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست، نیپرا سے 3 روز میں جواب طلب

کراچی کے شہریوں سے فیول چارجز اور اضافی ٹیکس کی مد میں کے الیکٹرک کے خلاف جمع کرائی گئی جماعت اسلامی کی درخواست پر عدالت نے نیپرا سے 3 روز میں جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بلوں میں فیول چارجز اور اضافی ٹیکس کی وصولی کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرایا جس پر عدالت نے جماعت اسلامی کے وکلاء سے جواب الجواب طلب کرلیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہرکا بیڑاغرق کردیا ہے، ٹوٹی سڑکوں اور بجلی کے اضافی بلوں نے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

جسٹس حسن اظہررضوی نے ریمارکس دیے کہ ہم بھی اسی شہرمیں رہتے ہیں، جانتے ہیں شہر کے کیا مسائل ہیں۔ عدالت نے معاملے پر نیپرا کو 3 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے پٹیشن کی سماعت 3 دن کیلئے ملتوی کردی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts