اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی، تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 72 ہزار کی حد عبورکرگیا

آئی ایم ایف کے معاہدے اور وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد کے اثرات کاروبار پر نظرآنے لگے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 72 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

اسٹاک مارکیٹ ڈیلرز کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس 100 انڈیکس 1050 پوائنٹس بڑھکر 72400 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے،گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 359 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔

ڈیلرز کےمطابق آئی ایم ایف سے نئے بیل آئوٹ پیکج کی باقاعدہ درخواست کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا ہے۔ کمپنیز کےاچھےمالی نتائج کے باعث شرح سود میں متوقع کمی اورفارن انوسیٹمنٹ مارکیٹ میں تیزی کی وجوہات قراردیا گیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts