اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی لاہور قلندر کا حصہ بن گئے

لاہور: اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے ، آفریدی ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے

شاہد آفریدی نے لاہور قلندر کا حصہ بننےکا اعلان ٹیم کےمالک عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔عاطف رانا نے کہا کہ آج یہ اعلان کرتے ہوئے بڑے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شاہد آفریدی قلندرز فیملی کے ساتھ جڑ گئے ہیں اور وہ 28 جنوری سے شروع ہونے والی ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کے آئیکون پلئیر ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ آج قلندرز فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے، خواہش بہت پرانی تھی، لاہور قلندرز سارا سال کام کرتی ہے صرف ایک ماہ کی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہتی اس لیے قلندرز فیملی کا حصہ بننا اعزاز ہے۔

قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سے بڑا کوئی آئیکون پلیئر نہیں ہو سکتا وہ اکیلے اسٹیڈیم بھر سکتا ہے، بہت پرجوش ہیں کہ شاہد آفریدی اس مرتبہ قلندرز کا حصہ ہوں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts