پاکستان کو اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ سے کئی یادگار فتوحات دلوانے والے عبدالرزاق نے مستقل کوچ بننے پر نظریں جمالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبدالرزاق کو بنگلہ دیش کے کوچ کی پیشکش ہوئی ہے۔
پاکستانی آل راؤنڈر کا بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ سے رابطہ ہوا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق کو کوچ بننے کی پیشکش کی جس پر عبدالرزاق نے جواب دینے کے لئے کچھ وقت مانگا ہے۔
واضح رہے عبدالرزاق اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ریجنل ہیڈکوچ اور قومی سلیکٹر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ عبدالرزاق اس وقت سینٹرل پنجاب ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں۔