اسمگلنگ کا انوکھا طریقہ متعارف، کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتے سے سونا برآمد

جناح ٹرمینل ائرپورٹ کراچی میں اے ایس ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ائیر سیکیورٹی فورس نے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کرلیا۔

 

ترجمان ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق اے ایس ایف عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولہ سونا برآمد کیا، گرفتار ہونے مسافر کی شناخت ذیشان وحید کے نام سے ہوئی۔ مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا۔

 

ترجمان کے مطابق عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ جبکہ ملزم اورسونا مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts