اسلام آباد سے چین تک بس سروس کا اعلان، کرایہ صرف 60 ہزار روپے

پاکستان کے درالحکومت اسلام آباد سے چین کے شہر تاشکوگان تک نجی بس کمپنی کی جانب سے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے تاشکورگان تک سفر کے کرائے کا تخمینہ 60 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد سے چین کے شہر تاشکوگان تک بس سروس کا آغاز عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر بس سروس 13 مئی کو شروع ہوگی۔ یہ بس سروس پاکستان کی ایک نجی بس کمپنی کی جانب سے شروع کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے تاشکوگان تک پہلے مرحلے میں 28 سیٹوں کی گنجائش والی منی یوٹونگ بسیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے تاشکوگان تک کا سفر تقریباً 38 گھنٹے میں مکمل ہوگا جس میں امیگریشن کا عمل بھی شامل ہے۔

پاکستانی درالحکومت سے چین سفر کے دوران مسافر سوسٹ بارڈر پر ایک رات قیام بھی کریں گے۔ سفر کیلئے مسافروں کو اصل پاسپورٹ اور اسکی کاپی، اصل ویزا اور اسکی کاپی، درست ویزا اور چین کا دعوت نامہ (ویزا کیٹگری) ساتھ رکھنا لازم ہے۔

اسلام آباد سے چین تک بس سروس کے کرائے کا تخمینہ 60 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ اس سروس سے زمینی راستے کے ذریعے چین جانے خواہش مند افراد باآسانی جاسکیں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts