وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہر شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بونیر مالا کنڈ، چترال، سوات، مردان، مری، شاہ کوٹ، شکر گڑھ، ظفرو وال، گلگت، مظفر آباد، میرپور آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور ہری سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ٹیکسلا، واہ کینٹ، فتح جنگ، اٹک اور چنیوٹ سمیت گرد ونواح کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 223 کلو میٹر تھی، اور زلزلے کا مرکز افغانستا اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلہ 10 بج کر 49 منٹ پر آیا۔ خوش قسمتی سے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں۔