اسلام آباد، پشاور اور گردنواح کے کئی علاقہ زلزلہ سے لرز اٹھے

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔۔گردونواح کے علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور۔ سواتْ ۔ ملاکنڈ ۔ دیر ۔  شانگلہ ۔ چترال آزادکشمیر میں نیلم ویلی تک محسوس کئے گئے۔  زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.6 اور گہرائی 100 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts