اساتذہ کا یوم سیاہ، کل سے سندھ کی جامعات میں کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان

اساتذہ اور سیکریٹری بورڈ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ جامعہ کراچی میں  کلاسوں کے بائیکاٹ سے شروع ہونے والا سلسلہ سندھ بھر کی جامعات تک پہنچ گیا۔ سندھ کی جامعات میں آج اساتذہ یوم سیاہ منارہے ہیں۔ انجمن اساتذہ نے کل سے سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل بند کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

 

سیکریٹری بورڈ کے تنازعہ پر اساتذہ اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔ انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جامعات کے اساتذہ سے رویے اور قوانین میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ سیکریٹری جامعات کو برطرف کرنے کا ہے۔

 

انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جامعات کی جانب سے قوانین میں مداخلت کا خط بھی واپس لیا جائے، سندھ کی تمام جامعات میں مستقل وائس چانسلرز تعینات کی جائیں اور تمام جامعات کو قوانین کے مطابق سلیکشن بورڈز کرنے دیے جائیں۔

 

انجمن اساتذہ نے واضح کردیا ہے کہ اگر آج انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل سے سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل بند کردیا جائے گا۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts