اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف ساتھی اداکارہ پر تشدد کرنے کا الزام میں تھانے میں درخواست دائر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ پر ساتھی اداکارہ منسا ملک کی جانب سے تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق منسا ملک نے اسلام آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ علیزے شاہ نے 15 اگست کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان کے اوپر جلتا ہوا سگریٹ پھینکا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

منسا ملک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ علیزے شاہ نے مجھے جوتوں سے بھی مارا اور میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔ انہوں نے علیزے شاہ پر منشیات استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

منسا ملک نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ علیزے شاہ مجھ سے پیشہ ورانہ طور پر حسد کرتی ہے۔ اس سے پہلے بھی انکی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیاپر وائرل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس سے قبل بھی ایک پروڈکشن ہاؤس نے علیزے شاہ کے پریشان کن رویے کی وجہ سے ایک ڈرامے کی شوٹنگ روک دی تھی اور علیزے کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ ماضی میں بھی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ انکی گاڑی میں سگریٹ پیتے ہوئے ایک ویڈیو وائل ہوئی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

علیزے شاہ نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرلی تھی، انکے مقبول ڈراموں میں آئی ایس پی آر کے تحت بننے والا ڈرامے عہد وفا سمیت عشق تماشہ اور دل موم کا دیا شامل ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts