پاکستان شوبز انڈسٹری کا نامور نام اداکارہ حبا بخاری کا کہنا ہے کہ انکے شوہر آریز احمد کبھی بھی دوسری شادی نہیں کرسکتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے نکاح نامہ میں یہ شرط لکھوائی تھی۔
ادکارہ حبا بخاری گزشتہ ماہ آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ دونوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں حبا نے اپنے شوہر کی دوسری شادی سے متعلق یہ دلچسپ انکشاف کیا۔
حبا بخاری نے پروگرام میں بتایا کہ آریز اب دوسری شادی نہیں کر سکیں گے کیونکہ یہ ان کے نکاح کے معاہدے کی اہم شرط تھی اور اسے نکاح نامے میں بھی باقاعدہ درج کروایا گیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ نکاح نامے میں لکھوایا۔
واضح رہے چند روز قبل معروف اینکرپرسن ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی تیسری شادی کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر شوبزانڈسٹری سے وابستہ اسٹارز کی شادی کے چرچے ہیں۔