Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

احساس پروگرام،صحت کارڈ، بلین ٹری سونامی سمیت عمران خان کے دورحکومت میں شروع ہونے والے بڑے منصوبے

دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزرات عظمی کا عہدہ سنبھالا۔ عمران خان کے دور حکومت میں جہاں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا وہیں عمران خان نے ملک میں کئی بڑے منصوبے بھی شروع کئے۔

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت میں شروع کرنے والے بلین ٹری سونامی منصوبے کو وفاقی حکومت میں آکر مذید پروان چڑھایا اور ملک بھر میں درخت لگانے کیلئے شجرکاری مہم شروع کی گئی۔ شجرکاری مہم کے لئے پی سی بی، سماجی اداروں سمیت کئی بڑے اداروں کے ساتھ معاہدے کئے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال پاکستان کے شہریوں کیلئے صحت کے سب سے بڑے منصوبہ ہیلتھ کارڈ کا آغاز کیا۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے شہری نجی و سرکاری اسپتال سے علاج کرانے کے ساتھ دیگر سہولیات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

عمران خان نے میرا پاکستان میرا گھر کے نام سے ملک بھر میں شہریوں کو اپنے گھر کی فراہمی کیلئے آسان قرضے دینے کا منصوبہ شروع کیا جسکے لئے ملک کے تمام نجی بینکوں سے معاہدہ کیا گیا۔ میرا پاکستان میرا گھر منصوبہ کیلئے شہری کسی بھی بینک سے آسان اقساط پر قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔

احساس پروگرام اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے کھیلوں کے میدانوں میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔

عمران خان کے دور حکومت میں ہی پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی کا خواب پورا ہوا۔ کورونا وبا کے باوجود پاکستان میں پی ایس ایل کا مکمل انعقاد ہوا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی پاکستان کا کامیاب دورہ کیا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں نے بھی دورہ پاکستان کی حامی بھرلی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے انکم ٹیکس کے زمرے میں ریکارڈ ٹیکس وصول کرنے کا دعویٰ کیا۔ جبکہ کورونا وبا کے دوران پاکستان حکومت کی حکمت عملی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ 

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معیشت کی بحالی میں کامیاب رہی ہے۔ بہتر اقدامات کے باعث جی ڈی پی کی شرح 3.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے موبائل فون سمیت مختلف مصنوعات کی برآمد بھی شروع کردی ہے جس نے ماضی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے خارجہ پالیسی میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اپنے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان نے بھارت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام مظالم بڑھا دیے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔

پلوامہ حملے کا جواز بناکر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے گرفتار کیا جسے پاکستان نے واپس بھارت کے حوالے کردیا۔۔

پی ٹی آئی حکومت نے اںصاف کی عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ جیتا اور انہیں اپیل کا حق دینے کے لیے قانونسازی بھی کی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے مسلمانوں کے حقوق پر بھی بات کی۔ حکومت نے ترکی کے حکومت کے ساتھ مل کر اسرائیل اور فلسطین میں جنگ بندی کروانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

حکومت نے افغانستان کی صورتحال پر اہم سفارتی فیصلے کیے ہیں۔ پاکستان کی بدولت ہی افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ ہوا۔ افغانستان سمیت خطے کے امن و امان میں بھی حکومتی سفارتکاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔امریکا کی شدید مخالفت کے باوجود عمران خان نے روس کا دورہ کیا۔ چین کے ساتھ سی پیک معاہدے کو بھی عمران خان نے مزید پروان چڑھایا۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts