کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی میں تاحال کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ احتجاج قانون کے دائرہ میں رہ کر کیا جائے۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کسی کو سڑک بند کرنے اور امن و امان خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے اپنی حراست میں لے لیا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔