ابوظہبی میں خاتون کو بار بار فون کرکے پریشان کرنے والے شخص کو 4 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں عدالت نے عورت کو بہت زیادہ فون کال کرنے پرایک شخص کو 5 ہزاردرہم جرمانہ عائد کردیا۔ پاکستانی کرنسی میں اسکی مالیت 4 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی کی عدالت برائے خاندانی، دیوانی اورانتظامی مقدمات نے ایک شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک عورت کو بار بار فون کرکے پریشان کرنے کے نتیجے میں ہونے والے مادی اوراخلاقی نقصانات کے معاوضے کے طور پر 5 ہزاردرہم ادا کرے۔

اس حوالے سے ایک خاتون نے مقدمہ دائرکیا تھا اورکہا کہ مرد نے کئی فون کالز کرکے اسے تنگ کیا،جس میں خاتون نے مطالبہ کیا کہ اس شخص کے باربار فون کرکے تنگ کرنے سے اسے جو مادی اوراخلاقی نقصان پہنچا ہے اس کے لیے اسے 50 ہزاردرہم ادا کئے جائیں۔

اس کے علاوہ اس شخص کو حتمی فیصلے کی تاریخ سے 12 فیصد سود،فیس اورقانونی اخراجات بھی ادا کرنے کا پابند کیا جائے۔ 

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ مدعا علیہ کی کارروائی سے مدعی کو مادی طور پر نقصان پہنچا، اس لیے اس نے پولیس اورٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ میں ایک مجرمانہ شکایت کھولی اور تعزیری مقدمات کی ان کے اختتام تک پیروی کی۔

سماعت مکمل ہونے پرعدالت نے مدعا علیہ کو مدعی کو ہونے والے مادی واخلاقی نقصانات کے معاوضے اورفیس و اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر 5 ہزار درہم کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts