ابراہیم حیدری کے قریب سمندر میں کشتی الٹ گئی، 1 ماہی گیرجاں بحق

کراچی میں ابراہیم حیدری سے مچھلیوں کے شکار کے لیے گئے ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب تیز ہواؤں کے باعث سمندر میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد ماہی گیر زخمی جبکہ ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کا سن کر ابراہیم حیدری کے سینکڑوں ماہی گیر جاموٹ اور جے ٹی پر پہنچ گئے جبکہ ابراہیم حیدری تھانے کے جوان ایس ایچ او ابراہیم حیدری ضمیر کھاؤ کی ہدایت پر پولیس اور ایدھی رضا کار بھی پہنچ گئے ۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر نے بتایا کہ کشتی میں 16ماہی گیر سوار تھے، حادثے کے شکار تمام ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، جاں بحق ہونے والے ماہی گیر کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts