Search
Close this search box.

آنے والے دنوں میں بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی، آئی پی پیز سے معاہدے ایسے ہیں کہ بجلی بنے یا نہ بنے ادائیگی کرنا ہوگی۔

نیویارک میں سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے کہا کہ کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا ہفتہ بتا دیا، قوم کو مبارک ہو، ہماری کوشش ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں مدد دینے کیلئے کردار ادا کریں، بہت سے لوگوں کی روزی الیکشن پر قیاس آرائیوں سے جڑی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی قتل و غارت گری میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر پاکستان کی قید میں ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل سے مغرب بھی بھارتی دہشتگردی سے آشکار ہوا، بھارت نے بطور ریاست کینیڈا میں کینیڈین شہری کو قتل کیا۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ  خالصتان تحریک کے رہنما کو بھارتی ایجنٹوں نے شہید کیا، ہردیپ سنگھ معصوم تھے اسی لیے میں نے انہیں شہید کہا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں