آم کی پیداوار کا کامیاب تجربہ، سردیوں میں بھی دستیاب ہوگا، سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ

پھلوں کے بادشاہ آم کو کھانے کیلئے اب گرمیوں کا اتنظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ سردی کے موسم میں بھی آم پک کر فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔

سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹوٹ نے سردیوں میں بھی آم دستیاب ہونے کا دعوٰی کیا ہے۔ سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میرپورخاص کے ماہرین کے مطابق اب ٹھنڈے موسم میں بھی آم پکا کر تیار کیے جاسکتے ہیں۔ 

ہم نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے سا ل میں 2 مرتبہ آم کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہارٹی کلچر انسٹیٹیوٹ میرپور خاص کی جانب سے ایک ہی درخت پر 2 اقسام کے آم اگانے کا بھی کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مئی اور جون گرم ترین مہینے ہوتے ہیں۔ یہ شدید گرم اور تپتا موسم آموں کی کاشت کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ 

یہ بھی تصور کیا جاتا ہے کہ آم ریتلی زمینوں کے علاوہ تمام اقسام کی زمینوں میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔ آم کی جڑیں تقریباً 15 سے 20 فٹ گہرائی تک جاتی ہیں لیکن 5 سے 7 فِٹ گہرائی انتہائی اہم ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts