اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نیب نے مولانا فضل الرحمان سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انھیں 28 دسمبر تک اثاثوں کا مکمل ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے
چیئرمین نیب نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائریز اور انوسٹی گیشنز کرنے اور میگا کرپشن کیسز جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کر دی ہے