آل کراچی ملک ریٹیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا پیر سے شہر میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان

کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قلت اور بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ آل کراچی ملک ریٹیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پیر سے شہر میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر آل کراچی ملک ریٹیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے مہنگائی پر پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے۔

کراچی پریس کلب میں آل کراچی ملک ریٹیلر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس بھی کی۔ ایسوسی ایشن کے سربراہ حافظ محمد نثار گدی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو پیر کھلے دودھ کی فروخت بند کردیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ڈیری فارمرز سے مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے، اس وقت دکانداروں کو فی لیٹر دودھ 214 سے 218 روپے میں مل رہا ہے۔ اس قیمت پر دودھ لے کر فروخت نہیں کرسکتے۔

حافظ محمد نثار کا کہنا تھا کہ دکانداروں کو فی لیٹر 20 روپے مارجن ملنا چاہیے۔ ہمارے ساتھ 12 سے 15 ہزار دکاندار موجود ہیں۔ مہنگائی اور قوت خرید کم ہونے سے دودھ کی فروخت کم ہوئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts