پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پیغام کے ذریعے آصف علی زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے سے آگاہ کیا۔ عالمی وبا کا شکار ہونے کے بعد آصف علی زرداری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
President Zardari has tested positive for Covid. He is fully vaccinated, boosted, isolating with mild symptoms and undergoing treatment. We are praying for his swift recovery.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 28, 2022
بلاول بھٹو نے ٹوئیٹرپیغام میں لکھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے کورونا کے مکمل ویکسنیشن کے ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگوائی ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق آصف علی زرداری میں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔ انہوں نے گھر میں قرنطینہ کرلیا اور علاج شروع کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی اور انکے جلد صحتیاب ہونے کی امید کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے آصف علی زرداری ایک روز قبل ہی دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔ آصف علی زرداری اپنی سالگرہ نومولود نواسے کے ساتھ منانے دبئی گئے تھے۔