آسٹریلیا کا دورہ پاکستان، قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا کراچی میں آغاز

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم نے تیاریاں شروع کردیں۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا کراچی میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑیوں اور 2 ریزرو پلیئرز کیمپ میں شریک ہیں۔

 

کپتان بابراعظم ، محمدرضوان ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پاکستان سپرلیگ میں مصروف ہونے کے باعث کیمپ میں شریک نہیں۔ پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی لیگ سے فارغ ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

 

عرفان اللّٰہ کورونا وائرس مثبت آنے کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں ہوئے جبکہ زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کی وجہ سے شرکت نہیں کررہے۔

 

ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 23 فروری کو اسلام آباد جائیں گے جبکہ 24 سے 26 فروری تک آئسولیشن کریں گے اور پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز 27 فروری سے ہو گا۔

 

آسٹریلین ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

 

آسٹریلوی ٹیم 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts