دنیا بھر میں آج خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کیاجاسکے گا۔ آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جسکے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔
جدہ فلکیاتی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلکیاتی حساب کے مطابق حساب کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہوگا جس سے کعبے کا سایہ ظاہر نہیں ہوگا اور اس سے دنیا بھر میں اس وقت خط استوا پر خانہ کعبہ کی سمت کا تعین باسانی کیا جاسکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا جبکہ اس وقت سعودی عرب کا مقامی وقت دوپہر 12 بج کر 18 منٹ ہوگا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔
سورج خانہ کعبہ کے اوپر سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر ہوگا تو دنیا کے دیگر ممالک اس حساب سے اپنے اپنے وقت کے مطابق خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرسکیں گے۔
واضح رہے ایک سال کے دوران دو مرتبہ سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آتا ہے۔