آئرلینڈ کی شاندار فتح، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2022 سے باہر ہوگئی

دو مرتبہ کی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کا سفر رواں عالمی کے پہلے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔ آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا اور اپنی سپر ٹولیو مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔ برینڈن کنگ 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ گریتھ ڈٰینلی نے 3 آؤٹ کئے۔

جواب میں آئرلینڈ نے باآسانی اٹھارویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ آئرلینڈ کے اوپنر پال اسٹرلنگ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سینچری کی۔

پال اسٹرلنگ نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لورکان ٹکر بھی 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان اینڈی بلبرائن نے 37 رنز بنائے۔

شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپرٹولیو میں کوالیفائی نہ کرسکی اور پہلے راؤنڈ سے ورلڈکپ سے باہر ہوگئی۔ آئرلینڈ نے سپر ٹولیو مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts