گورنرسندھ کی گلبرگ آمد، نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی

گورنرسندھ کامران ٹیسوری رمضان المبارک میں سرگرم ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات کے دورے کرتے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے گلبرگ پہنچنے پر نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری گزشتہ شب کراچی کے علاقے گلبرگ پہنچے تو نوجوان نائٹ کرکٹ میں مصروف تھے۔ گورنرسندھ نوجوانوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور کراچی کی مشہور نائٹ اسٹریٹ کرکٹ سے محظوظ ہوئے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلتا دیکھ کر عالب علمی کا زمانہ یاد آگیا۔

انہوں نے بھی بچپن میں کراچی کی انہی سڑکوں پر خوب کرکٹ کھیلی ہے۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرکٹ سے کراچی کے کئی نامور کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے گورنرسندھ کامران ٹیسوری روزانہ کی بنیادوں پر کراچی کے مختلف مقامات پر جارہے ہیں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عوام میں جانے کا مقصد انکے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ 

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار بھی موجود تھے۔ اور انہوں نے سحری عائشہ منزل کی فوڈ اسٹریٹ پر کی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts