Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے ایم سی میں مخصوص نشستیں الاٹ ہونے کے بعد پارٹی پوزیشن

کراچی میونسپل کارپوریشن میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے نمائندگان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم سی میں سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کراچی میونسل کارپوریشن میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو خواتین، نوجوان، لیبر، اقلیت، معذور اور خواجہ سراء کے کوٹے پر نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

مخصوص نشستیں الاٹ ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم سی میں سرفہرست ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔

سٹی کونسل میں جماعت اسلامی کی 130، پاکستان تحریک انصاف کی 63، مسلم لیگ نون کی 14، جمعیت علماء اسلام (ایف) کی 4 اور تحریک لبیک کی ایک نشست ہے۔

سٹی کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کی نشستوں کی تعداد 173 ہے جبکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 193 بنتی ہے۔

سٹی کونسل میں میئر کراچی کیلئے انتخاب 15 جون کو شیڈول ہے۔ میئر کراچی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے نہیں ہوگا بلکہ شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹی کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے پر مسلم لیگ نون نے پیپلز پارٹی سے ڈپٹی میئر کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کے سربراہان کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts