سندھ میں کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اینگرو انرجی لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردئے۔ معاہدے کے مطابق 3000 ٹن میونسپل سالڈ ویسٹ سے ایندھن بنانے کے پلانٹ کی فیزیبلیٹی اسٹڈی تیار کی جائے گی۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) اور اینگرو اینگرو انرجی لمیٹڈ کے درمیان معاہدے کے موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، سی ای او اینگرو انرجی یوسف صدیقی اور دیگر حکام شریک تھے۔
The Sindh Solid Waste Management Board and Engro Energy Limited signed an MOU wherein a feasibility study will be conducted on 3000 tons municipal solid waste fuel plant.@SyedNasirHShah@murtazawahab1@ZUBAIRCHANNA@ImtiazshaikhMPA@EngroCorp#awareness pic.twitter.com/HpVDQK34wY
— SSWMB (@sswmb) October 1, 2022
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں کچرے سے توانائی بنانے کی منظم پالیسی منظور کی گئی ہے۔ کچرے کو ری سائیکل کرکے توانائی اور آر ڈی ایف بنایا جا سکے گا۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق ، شہر کی صفائی اور ترقی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، کچرے سے بجلی بنانے کیلئے یہ معاہدہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ ریفیوزڈ۔ ڈیرائیوڈ فیول (آر ڈی ایف) پر کام پچھلے سال شروع کیا تھا یہ شہر کو کلین اینڈ گرین کرنے کی جانب اقدامات کا حصہ ہے، ایسے دیگر پروجیکٹ پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ کچرے کو ری سائیکل کرکے اس کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور اینگرو انرجی لمیٹیڈکے درمیان معاہدہ پر دستخط کردئیے گئے۔معاہدے کے مطابق 3000 ٹن میونسپل سولڈ ویسٹ سے ایندھن بنانے کے پلانٹ کی فیزیبلیٹی اسٹڈی تیار کی جائے گی۔ @SyedNasirHShah@murtazawahab1@KmcPakistan@ZUBAIRCHANNA pic.twitter.com/PaV87QXySC
— SSWMB (@sswmb) September 30, 2022
ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کے مطابق شہریوں کو صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت کچرے کو ری سائیکل کرکے کارآمد بنایا جائے گا۔
زبیر چنہ کا کہنا ہے کہ اینگرو انرجی کی درخواست پر مطالعاتی مقصد کیلئے تمام معلومات اور میٹیریل فیکٹس فراہم کئے جائیں گے، مطالعہ کی انجام دہی کے مقصد کیلئے ہر ماہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی پیشگی منظوری کے بعد انہیں 10 ٹن کچرا فراہم کیا جائے گا۔