مینو بند کریں
Search
Close this search box.

کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے ایک بار پھر آرمی کی زیر نگرانی ٹریننگ کیمپ لگانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریوں اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے ایک بار پھر ایبٹ آباد کاکول کی ملٹری اکیڈمی میں فوج کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں لگائے اس بوٹ کیمپ میں قومی ٹیم کے کوچز اور ٹرینرز کے ساتھ ساتھ فوج کے تربیت کار بھی کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے ایک بار پھر آرمی کے زیر نگرانی ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم اور آرمی کا 10 روزہ ٹریننگ کیمپ 25 مارچ سے 8 اپریل تک لگایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ کیمپ کاکول میلٹری اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اس سے قبل بھی فٹنس بہتر کرنے کے لیے آرمی کے ساتھ ٹریننگ کرچکی ہے، 2016 میں لگائے گئے اس ٹریننگ کیمپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں نے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے قوم اور پاک فوج کے ٹرینر کی محنت پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

جواب دیں