Search
Close this search box.

کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی کی مقامی عدالت نے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں مشہور ٹی وی میزبان وقار ذکا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے وقار ذکاء کو رواں برس کے آغاز میں مبینہ طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ سے ورچوئل کرنسی کی ٹرانزیکشن کی انکوائری کے سلسلے میں مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمعرات کو سماعت کے دوران وقار ذکاء پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے نے وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیا اور سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ 

ایف آئی اے نے بتایا کہ فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کی وصولی پر وقار ذکا کے خلاف ایک انکوائری شروع کردی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ان کے بینک اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 61 لاکھ روپے آئے اور 8 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کیے گئے اور اسی طرح بینک اسٹیٹمنٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کے بینکوں میں پیسے بیرونی ترسیلات اور چیک کے ذریعے آئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ باہر سے آنے والی رقم خاندان کے مختلف اراکین کے اکاؤنٹس میں انٹرنل ٹرانسفر کے ذریعے نکالی جاتی تھی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ وقار ذکا سوشل میڈیا کو فلاحی مقاصد اور انٹرنیشنل فنڈنگ کے لیے استعمال کرتے تھے، جس کے ذریعے انہوں نے 68 لاکھ حاصل کیے اور بینکوں سے رقم پے آرڈر یا انٹربینک فنڈ ٹرانسفر کے ذریعے نکالی گئی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں