Search
Close this search box.

کراچی کے کالجوں میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں داخلوں میں اضافہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سائنس کے مضامین میں داخلوں میں اضافہ ہوا ہے۔ طالب علموں کی جانب سے کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں زیادہ دلچسپی دیکھی جارہی ہے۔ 

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق طلباء کی طرف سے سائنس فیکلٹیز بالخصوص کمپیوٹر سائنس کے انتخاب کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور ہیومینٹیز (آرٹس) میں انتخاب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کراچی میں طلباء کا رجحان کمپیوٹر کی تعلیم کی طرف بڑھا ہے۔ 

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور چیئرمین ایس ای سی سی اے پی ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے مطابق پہلے مرحلے میں گریڈ اے سے سی گریڈ تک کے طلباء نے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس میں سندھ کے 358 کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں داخلہ لیا۔ 

سندھ الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج ایڈمیشن پروگرام (SECCAP) کے ذریعے کامرس اینڈ ہیومینٹیز (آرٹس) اور ہوم اکنامکس گروپس میں داخلوں کے پہلے مرحلے میں، پچھلے سالوں کے مقابلے میں، خاص طور پر کراچی میں سائنس کے مضامین خاص طور پر کمپیوٹر سائنس میں زیادہ مانگ دیکھی گئی۔ 

ڈاکٹر محمدعلی مانجھی کے مطابق اس مانگ کو پورا کرنے کیلئے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس سال کراچی کے مزید 18 کالجوں میں کمپیوٹر سائنس کی فیکلٹی متعارف کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں جہاں طلباء نے کمپیوٹر سائنس میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی وہیں ہیومینیٹیز گروپس میں داخلے کی مانگ میں کمی دیکھی گئی۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں